پاکستانتازہ ترین

جمہوریت برداشت کے بغیر نہیں چل سکتی۔ صدر آصف زرداری

اسلام آباد(بیوروچیف) صدر پاکستان آصف زرداری نے کہا ہےکہ گزشتہ ساڑھے چار سالوں میں ثابت کردیا کہ جمہوریت ہم ہی چلاسکتے ہیں،برداشت کے بغیر جمہوریت نہیں چل سکتی۔ وسیلہ حق پروگرام کی قرعہ اندازی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر زرادری کا کہنا تھا کہ جمہوریت ہی سب سے بہترین انتقام ہے، خود کو زمینی خدا سمجھنے والے آج دنیا میں پناہ مانگ رہے ہیں اور اسی کو جمہوریت کا انتقام کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے بات کہی تھی کہ جمہوریت ہی سب سے بہتر انتقام ہے۔ بے نظیر بھٹو کی جب شہادت ہوئی تو ہم نے پاکستان کھپےکا نعرہ لگایا۔ انہوں  نے مزید کہا کہ ہم نے ساڑھے چار سال میں ثابت کر دیا ہے کہ ہم جمہوریت چلا بھی سکتے ہیں اور برداشت کا بھی مادہ رکھتے ہیں‘ جمہوریت برداشت کے بغیر نہیں چل سکتی۔

یہ بھی پڑھیں  عید الفطر ، اتحاد امت مسلمہ اور عالمی دہشتگردی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker