پاکستانتازہ ترین

ایران سے تعلقات مستحکم کرنا چاہتے ہیں، زرداری

تہران(نمائندہ خصوصی)  پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہےکہ پاکستان اور ایران کے گہرے ثقافتی اور تاریخی تعلقات ہیں، پاکستان ان تعلقات کو مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے۔ ان خیالات اظہار انہوں نے تہران میں جاری غیر وابستہ ممالک کی تحریک (نام) کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ آصف علی زرداری نےایران کو غیر وابستہ ممالک کی تحریک کا آئندہ تین سال کے لئے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد  دی اور کہاکہ تحریک کی میزبانی پر ایرانی حکوت اور عوام کےشکر گزار ہیں۔ صدر پاکستان نے کہاکہ غیر وابستہ ممالک کی تحریک کی سب سے بڑی طاقت اتحاد ہے، آنے والےوقت میں تحریک کاکردار انتہائی اہم ہوگا اور ہمارا اتحاد ہی 21ویں صدی کی سامراجیت کو شکست دےگا۔ خطاب کے دوران آصف زرداری نے شامی حکومت کی جانب سے عوام پرکئے جانے والے ظلم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ شام کی صورتحال پر تشویش ہے۔ شامی حکومت کو عوامی امنگوں کا احترام کرنا چاہئے اور تمام مسائل تنازعات کا بات چیت کے ذریعے حل نکالا جائے۔

یہ بھی پڑھیں  طاہر القادری نے قافلوں کو لاہور آنے سے روک دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker