پاکستانتازہ ترین

بلدیاتی نظام کا متفقہ حل تلاش کرلیا جائے گا، صدر زرداری

کراچی(نامہ نگار) صدرآصف علی زرداری نےکہا ہے کہ بلدیاتی نظام کا کوئی متفقہ حل تلاش کرلیا جائے گا۔ پیپلزپارٹی اتحادیوں کےساتھ مل کام کرناچاہتی ہے۔ صدرآصف علی زرداری سےایم کیوایم کے وفد نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی ۔ جس میں بلدیاتی نظام، امن وامان کی صورتحال اوردیگراہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اجلاس میں گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ سمیت دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نےشرکت کی ۔ صدرزرداری نےاس موقع پرکہا کہ پیپلزپارٹی اہم معاملات پراتحادیوں کو ساتھ لیکرچلنا چاہتی ہے۔ بلدیاتی نظام کابھی کوئی متفقہ حل نکال لیاجائےگا۔ پاکستان پیپلزپارٹی مفاہمت کی سیاست پریقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ امن وامان خراب کرنے والوں کوقانون کی گرفت میں لایا جائے اور اس معاملےپرمل جل کرکام کیا جائے۔ صدرنےکہا کہ امن کاقیام اور لوگوں کے جان ومال کی حفاظت اولین حکومت کی اولین ترجیح ہے، صدر زرداری کا کہنا تھا کہ امن وامان کے معاملے پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا

یہ بھی پڑھیں  سردار اختر مینگل کا 25 مارچ کو پاکستان پہنچنے کا اعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker