پاکستانتازہ ترین

نواز شریف نے ملک کو کنگال کردیا، جعلی خان کو بات سمجھ نہیں آتی: زرداری

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ میاں صاحب نے پاکستان کو کنگال کر دیا ہے، گاڈ فادر اورجعلی خان کو بات سمجھ نہیں آرہی، ڈکیٹیٹرز سے پہلے بھی کہتا تھا کہ مستقبل آپ کا نہیں ہمارا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، آصف زرداری نے کہا کہ اب ہم میاں صاحب کی جمہوریت نہیں بچائیں گے۔ ہم نےجعلی مینڈیٹ والوں کی دو مرتبہ جمہوریت بچائی، پہلے اس وقت جب عمران نے چیلنج کیا اور دوسری بار تب جب نوازشریف ووٹ چوری کر کے آئے، لیکن اب ہم ان کی جمہوریت نہیں بچائیں گے بلکہ اپنی جمہوریت لائیں گے اوران سےمقابلہ کرینگے۔ آصف زرداری نے مزید کہا کہ بھٹو کل بھی زندہ تھے، آج بھی زندہ ہیں اورکل بھی زندہ ہونگے کیونکہ ہمارا ایمان ہے کہ شہید مرتے نہیں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں، ذوالفقار بھٹو اور بی بی صاحبہ آج ہم کو دیکھ رہے ہیں۔ بینظیر بھٹو آپ سب کی اور میری قائد تھیں جبکہ جمہوریت کا تحفہ پیپلزپارٹی کا ہے اور بینظیر کی قربانی کا ہے، آج بے نظیرزندہ ہوتیں تو بلاول کو دیکھ کر خوش ہوتیں، میں امید کرتاہوں میرے جانے کے بعد میرے بچوں کے ساتھ بھی آپ وفا کریں گے اورآپ اتنی ہی وفاکریں گے جتنی بینظیرشہید کے ساتھ کرتے تھے۔ جو وعدے بھٹوشہید اوربےنظیر نے کیے ہم نےانہیں پوراکیا، بلوچوں کوحقوق اور پختونوں کوان کی شناخت دی، بی بی کی شہادت کے عوض 5 سال پیپلزپارٹی نے پائے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!