پاکستانتازہ ترین

زرداری کے سیاسی استادوں کا انکشاف

پشاور(مانیٹرنگ سیل) پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے اپنے سیاسی استادوں کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ذوالفقار علی بھٹو،خان عبدالولی خان اور مولانا فضل الرحمن سے تعلیم حاصل کی۔ 8،9 سال جیل کاٹ کر بہت کچھ سیکھا۔شمالی صوبے خیبرپختونخواکے قانون ساز ادارے سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ میری نیت میں فتور نہیں تھا، اس لیے اختیارات پارلیمنٹ کو منتقل کردیے، بینظیر کی ہلاکت کا بدلہ جمہوریت کو مضبوط اور پارلیمنٹ کو طاقتور بنا کر لیا۔زرداری کے بقول انقلاب جمہوریت سے آتا ہے، جمہوریت کے 5سال مکمل کرنا بڑی کامیابی ہے۔صدرمملکت نے جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیرقاضی حسین احمد پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ علماء پر دہشت گردوں کے حملے ہو رہے ہیں،قاضی حسین احمدنماز کے پابند ہیں لیکن دہشت گرد انہیں بھی قبول کرنے کے لیے تیار نہیں،دہشت گردوں کی سوچ سے پاکستان کو بچانا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر جمہوریت اور پارلیمنٹ نہ ہوتی تو جنرل وردی نہ اتارتا، اگر ایک جنرل کو وردی اتارنے پر مجبور نہ کرتے تو ملک کا کیا ہوتا، ہم سب آپس میں ہم آہنگی پیدا کر لیں تو دشمن نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ صدر زرداری نے مزید کہا کہ خیرپختونخوا میں گیس اور پیٹرولیم سمیت تمام قدرتی وسائل موجود ہیں، امن و امان کے سوا صوبے کے پاس سب کچھ ہے،دہشت گردی کے خلاف فوج، رہنماؤں اور عوام نے بہت قربانیاں دیں،اختلاف ہر جگہ ہوتا ہے ہمیں مثبت سوچ رکھنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں  ق لیگ کا کوئی ایجنڈا ہے نہ منشور، رانا ثناءاللہ

یہ بھی پڑھیے :

2 Comments

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker