پاکستانتازہ ترین

نگراں حکومتیں آئین کے مطابق تشکیل دی جائیں گی،صدر زرداری

zardariکراچی (نامہ نگار) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نگراں حکومتیں آئین کے مطابق تشکیل دی جائیں گی اور نگراں حکومتوں کے قیام کے لئے تمام اتحادی، اپوزیشن اور سیاسی قوتوں سے مشاورت کی جائے گی،جمہوریت کے استحکام کے لئے اتحادی، اپوزیشن اور سیاسی قوتوں کا متحد ہونا عوام کی فتح ہے،آئندہ انتخابات شفاف انداز میں منعقد کرواکر عوام سے کیا گیا ایک اہم وعدہ پورا کردیں گے۔ وہ ہفتہ کو پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ٹیلی فونک گفتگو کررہے تھے۔بلاول ہاوس کے ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں میں ملک کی سیاسی صورتحال، آئندہ انتخابات، نگراں حکومتوں کے قیام، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ق) کے درمیان اتحاد سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چوہدری شجاعت حسین نے صدر مملکت کو ڈاکٹر طاہر القادری کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ صدر نے کہا کہ مسئلے کا پرامن انداز میں حل ہونا جمہوریت کی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب مذاکرات پر آپ اور حکومتی ٹیم کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے استحکام کے لئے اتحادی، اپوزیشن اور سیاسی قوتوں کا متحد ہونا عوام کی فتح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کے استحکام کے لئے آئندہ انتخابات کا بروقت انعقاد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں کامیاب ہونے والی جماعت کو آئینی طریقے سے اقتدار منتقل کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی مفاہمتی پالیسی کے سبب آج ملک میں جمہوری نظام مضبوط سے مضبوط تر ہورہا ہے اور جمہوریت کا تسلسل جاری رکھا جائے گا۔ صدر نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کے لئے حکومت ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔ اس موقع پر چوہدری شجاعت نے کہا کہ جمہوریت کے استحکام اور عوام کے مسائل کے حل کے لئے ہم حکومت کے ساتھ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  صدر اورمولانافضل الرحمن ظہرانے کی میز پر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker