پاکستانتازہ ترین

سفراء سرمایہ کاری کیلئے ماحول دوست پالیسیوں سےآگاہ کریں ، صدر زرداری

zardariاسلام آباد(بیورو رپورٹ) صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بیرون ممالک تعینات سفراء ملک کے معاشی مفادات کو فروغ دیں ، حکومت کی ماحول دوست پالیسیاں اجاگر کی جائیں تاکہ سرمایہ کاری میں اضافہ ہو، تمام ممالک سے تعلقات کے فروغ کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف ممالک کے لیے نئے نامزد سفراء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ صدر آصف علی زرداری سے اردن کیلئے نامزد پاکستانی سفیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ احسن اطہر حیات ، سری لنکا کیلئے نامزد سفیر میجر جنرل ریٹائرڈ قاسم قریشی ، موریشس کیلئے نامزد سفیر میجرجنرل ریٹائرڈ الفت حسین شاہ ، روس کیلئے نامزد سفیر اے بی کے بابر ، سویڈن کیلئے نامزد سفیر سجاد کامران ، مالدیپ کیلئے نامزد سفیر محمد سعید خان ، ازبکستان کے لئے سفیر ریاض بخاری اور کویت کیلئے نامزد سفیر ابرار حسین اور پاکستان کیلئے قطر کے سفیر عبدالرحمان الموادا نے گزشتہ روز ایوان صدر میں الگ الگ ملاقاتیں کیں ۔ صدر نے نئے نامزد پاکستانی نمائندوں کو مبارکباد دی اور زور دیا کہ وہ پاکستان اور دیگر متعلقہ میزبان ممالک کے درمیان سفارتی ، سیاسی ، اقتصادی ، معاشی ، تجارتی اور کمرشل تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی برادری ہماری خیر سگالی سفیر ہے جو سخت محنت اور پاکستانی قوم کیلئے خدمات سرانجام دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستانی برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے مراعاتی پالیسیوں کے تحت ملک میں ترسیلات زر میں اضافہ ہورہاہے انہوں نے نمائندوں کو ہدایت کی کہ پاکستانیوں کو ان مراعات سے فائدہ اٹھانے کی حوصلہ افزائی کریں ۔ انہوں نے معاشی سفارتکاری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سفارتکار ملک کے مفاد میں معاشی مفادات کو مزید فروغ دیں ا ور حکومت ماحول دوست پالیسیوں کو اجاگر کیا جائے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں نمائندوں نے ان پر اعتماد کرنے پر صدر کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ وہ میزبان ممالک کے ساتھ پاکستانی تعلقات کو بہتر کرنے کیلئے اپنی تمام توانائیاں صرف کرینگے صدر آصف علی زرداری قطر کے سفیر کے درمیان پاک قطر باہمی تعلقات اور دونوں ممالک کے درمیان متعدد شعبوں میں تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

یہ بھی پڑھیں  بیجنگ: صدر زرداری سے ایران کے صدر احمدی نژاد کی ملاقات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker