پاکستانتازہ ترین

اسٹیبلشمنٹ اورتخت لاہورہمیشہ سے پیپلز پارٹی کے خلاف رہے ہیں،صدر زرداری

zardariرحیم یارخان (نامہ نگار) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اور تخت لاہورہمیشہ سے پیپلز پارٹی کے خلاف رہے ہیں لیکن اس کے باوجود پاکستان پیپلزپارٹی عوامی طاقت سے پاکستانی عوام کی خدمت کرتی رہی ہے اور انشاء اللہ مستقبل میں بھی عوام ان کاساتھ دیں گے ۔منگل کو یہاں گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود کی رہائش گا ہ کی رہائش گاہ جمالد ین والی میں ایک عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرائیکی وسیب کی ترقی پاکستان پیپلزپارٹی کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں یہی وجہ ہے کہ سابق وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی اور موجودہ گورنرپنجاب مخدوم سید احمد کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے۔ سابق وزیر اعظم کی وفانے ثابت کردیا کہ یہاں کے باسی باوفا ہیں۔انہو ں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کو اپنی شہادتوں پر فخر ہے یہی وجہ ہے کہ جہاں بھی شہادت وہاں پیپلزپارٹی کا علم نظر آئے گا۔ کراچی میں سانحہ عباس میں شہید ہونے والے پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان ہی تھے۔ انہوں نے کہا کہ بھٹوشہید کے مشن کی تکمیل ان کی زندگی کا مشن ہے کیوں کہ عوام کی خدمت ہی بھٹو کا مشن ہے ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ مخدوم احمد محمود کی بحثیت گورنر پنجاب تقرری سے جنوبی پنجا ب کے مسائل بہت جلد حل ہوں گے۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے گورنرپنجاب مخدوم سید احمد محمود نے اپنے پورے گروپ جس میں ان کے تین بیٹے، ایک بھائی، ایک کزن اور درجنوں سابق یونین ناظمین اور نائب ناظمین کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری کو یقین دلایا کہ ان کا پورا خاندان بلاول بھٹو زرداری کا ہراول دستہ ثابت ہوں گے اور جنوبی پنجاب میں پاکستان پیپلزپارٹی واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔ اس موقع پرانہوں نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی بہترین حکمت عملی کے بلوچستان ، خیبر پختونخواہ اور سند ھ کے عوام کی محرومیاں کافی کم ہوئی ہیں کہ یہی وجہ ہے کہ بلوچستان میں پاکستان مخالف مہم میں 90فیصد تک کمی واقع ہوچکی ہے۔ جلسے میں موجودگی کے باوجود سابق وزیر اعظم سید یوسف رضاگیلانی نے جلسہ سے خطاب نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں  حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker