پاکستانتازہ ترین

آصف زرداری کیخلاف نااہلی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کیخلاف نااہلی کی درخواست عتراض کے ساتھ سماعت کے لیے مقرر کر لی ہے۔اس درخواست میں پی ٹی آئی نے آصف زرداری کو بطور رکن پارلیمنٹ نااہل قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق صدر صادق اور امین نہیں، وہ پارٹی صدر بھی نہیں رہ سکتے۔ تحریک اںصاف کے رہنماؤں عثمان ڈار اور خرم شیر زمان نے درخواستوں میں سابق صدر پر اثاثے چھپانے کا الزام عائد کیا ہے۔ رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست پر اعتراض عائد کیا تھا۔تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کیخلاف نااہلی کی درخواست اعتراض کے ساتھ سماعت کے لیے مقرر کر لی ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کل حکومتی جماعت پاکستان تحریک اںصاف (پی ٹی آئی) کی درخواست پر سماعت کریں گے۔پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کا کہنا ہے آصف زرداری کے خلاف اہم شواہد ہیں کہ انہوں نے اثاثے چھپائے ہیں، ہم ان کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے۔ عثمان ڈار اور خرم شیر زمان نے پہلے آصف زرداری کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ میں بھی درخواست دائر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں  ہم دہشت گردی سمیت دیگر چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان سے تعاون جاری رکھیں گے، امریکی وزیر خارجہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker