پاکستانتازہ ترین

آصف علی زرداری کا حکومت کیخلاف خود میدان میں آنے کا اعلان

ٹنڈو الہ یار(پاک نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری نے حکومت کیخلاف خود میدان میں آنے کا اعلان کردیا اور کہا کہ وقت آگیا ہے کہ وہ وفاق میں بیٹھ کر حکومت کا مقابلہ کریں، ساتھ ساتھ لاہور میں احتجاجی خیمہ لگانے کا بھی اعلان کیا۔ٹنڈو الہ یار میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ میں لاہور اور اسلام آباد میں بیٹھ کر مخالفین کا مقابلہ کرنے جا رہاہوں، لاہور میں خیمے لگا کر احتجاج کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اور ہمارے درمیان کچھ مسائل ہیں اور یہ مسائل چلتے رہیں گے،  آج میرے لیےمشکل وقت ہے، بچپن کا دوست بچھڑ گیا، لاہور میں خیمے لگا کر احتجاج کرنے جا رہا ہوں، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی کام کیے۔آصف زرداری نے کہا کہ وفاقی حکومت اور ہمارے درمیان کچھ مسائل ہیں، مسائل چلتےرہیں گے، بلاول اور آصفہ بھٹو کی قیادت میں عوام کی خدمت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button