پاکستانتازہ ترین

کمزور لوگ معاہدے کرکے بھاگ جاتے ہیں،صدر زرداری

لاہور (نامہ نگار) صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ مجھے بھی ملک چھوڑ کر جانے کی آفر ہوئی تھی مگر میں نے انکار کردیا تھا، میں نے کہا کہ کسی صورت باہر نہیں جاوٴں گا، میرا جینا مرنا اپنی دھرتی پر ہے۔ ان خیالات کا اظہار صدر آصف زرداری نے لاہور میں پیپلزپارٹی کی پنجاب کونسل سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ میرا دل غریبوں کے ساتھ دھڑکتا ہے، مجھے بھی آفر ہوئی تھی کہ طیارہ تیار کھڑا ہے ملک سے باہر چلے جائیں مگر میں نے انکار کردیا تھا۔ صدر زرداری نے کہا کہ کمزور لوگ معاہدے کرکے بھاگ جاتے ہیں، میں نے کہہ دیا تھا کہ باہر نہیں جاوٴں گا، اپنی دھرتی پر جیوں اور مروں گا۔

یہ بھی پڑھیں  کشمیر میں مظالم کی سب حدیں پار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker