پاکستانتازہ ترین

صدراوروزیراعظم کی بشیربلور کی شہادت پردکھ اورافسوس کا اظہار

imagesاسلام آباد(بیورو رپورٹ) سیاسی رہنماؤں نے بشیر بلور کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی ایسے واقعات دہشتگردی کیخلاف ہمارے عزم کو کمزور نہیں کرسکتے ہمیں اس جنگ کو جیتنا ہوگا ۔ ہفتہ کو پشاور میں اے این پی کے جلسے پر خود کش حملے میں سینئر صوبائی وزیر بشیر احمد بلور کی شہادت پر صدر آصف علی زرداری نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بشیر بلور ایک نڈر انسان تھے ان کی سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا بشیر احمد بلور کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ غم زدہ خاندانوں کو صبر جمیل عطا کرے قوم دہشتگردی کیخلاف متحد ہے دہشتگردی کے ان واقعات سے ہمارے عزائم کمزور نہیں ہوں گے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ بشیر بلور ایک بہادر انسان تھے ان کی شہادت ایک قومی سانحہ ہے اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا کہ بشیر بلور پر پہلے بھی حملے ہوئے لیکن وہ پیچھے نہیں ہٹے بشیر بلور کی شہادت ایک قومی سانحہ ہے و حوصلہ والے سیاستدان تھے ہم بشیر بلور کی شہادت پر لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے ہم نے اس لڑائی کو ہر صورت جیتنا اے انہوں نے کہا کہ بشیر بلور اپنے دلیرانہ موقف پر قائم رہے اور شہادت حاصل کی ہم سب کو بشیر بلور کے نقش قدم پر چلنا ہوگا بشیر بلور کی شہادت طالبان کے نمائندے بن کر پھرنے والو ں کیلئے لمحہ فکریہ ہے سینیٹر حاجی عدیل نے کہا کہ ہمارے جتنا دہشتگردی جتنا سامنا کوئی اور نہیں کررہا بشیر بلور کی شہادت سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے بلکہ ہمارے حوصلہ اور بلند ہوئے ہمیں دہشتگردی کیخلاف جنگ کو کامیابی تک پہنچانا ہوگا مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ بشیر بلور نڈر انسان تھے وہ جب جمہوریت کی جدوجہد کررہے تھے تو انہیں جیل میں ڈال دیا جاتا تھا جہاں سے وہ باہر آجاتے تھے لیکن اس وقت وہ پاکستان کو پرامن مضبوط اور دہشتگردی سے پاک بنانے کی جدوجہد میں مصروف تھے اور اس جدوجہد میں جیل نہیں موت سامنے ہوتی ہے اور وہ بلاخوف لڑتے رہے ایم کیو ایم کے رہنما بابر غوری نے کہا کہ ہمیں پاک فوج کے شانہ بشانہ دہشتگردی کیخلاف جنگ کا مقابلہ کرنا ہوگا ورنہ دہشتگردی ہر گھر تک پہنچ جائے گی انہوں نے کہا کہ اگر صورتحال کو کنٹرول نہ کیا گیا تو ملک کو نقصان ہوگا

یہ بھی پڑھیں  پریس کلب سرائےمغل کی ٹی وی چینل اوراخبارات پر حملوں کی شدید مذمت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker