پاکستان

صدر سے مسلح افواج کے سربراہان کی ملاقات

اسلام آباد(ڈیسک نیوز)صدر آصف علی زرداری  سےتینوں مسلح افواج کےسربراہان چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں، پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی , پاک فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل راو قمر سیلمان اور نیول چیف ایڈمرل آصف سندیلہ کی غیر رسمی ملاقات ۔ملاقات میں ملک کے سیکیورٹی معاملات اور فوج کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔قبل ازیں صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایڈمرل آصف سندیلہ کو ایوان صدر میں منقعدہ ایک خصوصی تقریب میں نشان امتیاز ملٹری عطا کیا۔ ایڈمرل آصف سندیلہ کو یہ اعزاز پاک بحریہ کی ترقی میں ان کی بیش بہا خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔ تقریب میں چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں، پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی اور پاک فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل راو قمر سیلمان نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے بعد صدر نے مسلح افواج کے سربراہان سے چائے پر غیر رسمی ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کے سیکیورٹی معاملات اور فوج کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

یہ بھی پڑھیں  بھارت پلوامہ حملے کا ٹھوس ثبوت دے، کارروائی کرینگے: وزیراعظم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker