پاکستانتازہ ترین

صدر زرداری کی گیلانی سے ملاقات، ایف آئی اے میں طلبی پر بات

ملتان(بیورو رپورٹ) صدر زرداری اور گیلانی کے درمیان ملاقات ہوئی تو گلے شکوے بھی دور ہوگئے ۔ ملتان پہنچنے پر سابق وزیر اعظم نے صدر زرداری کا پرتپاک استقبال کیا تو صدر زرداری نے گیلانی کو گلے لگا لیا ۔ صدر آصف علی زرداری سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو ملنے ملتان پہنچے۔ ان کے ساتھ پچاس سے زائد اہم شخصیات کا وفد بھی تھا جن میں وفاقی وزرا اور اراکین اسمبلی موجود تھے ۔ صدر آصف زرداری ایئر پورٹ سے بڑے قافلے کے ساتھ یوسف رضا گیلانی کی رہائشگاہ پہنچے ۔ سابق وزیراعظم گیلانی نے صدر زرداری کا شاندار استقبال کیا، استقبال کرنے والوں میں سابق وزیراعظم کے صاحبزادے موسیٰ گیلانی اور عبدالقادر گیلانی بھی موجود تھے جنہیں صدر نے گلے لگا کر حال احوال پوچھا۔ مخدوم شہاب بھی اس موقع پر موجود تھے ۔جس کے بعد گیلانی کی رہائشگاہ پر صدر آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں گلے شکوے دور کئے گئے، صدر آصف زرداری نے سابق وزیراعظم کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر یوسف رضا گیلانی کا کہناتھا کہ انہیں سرائیکی صوبے کی وجہ سےوزارت عظمی سے ہٹایا گیا اور شہاب الدین کو وزیراعظم نہیں بنایا گیا۔ ڈیرہ غازی خان اورملتان میں جلد سرائیکی بینک کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سرائیکی صوبہ سے متعلق قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کی جائے تو بہت سے مسلم لیگی ارکان بھی حمایت کریں گے۔ذرائع کا کہناہے کہ حکومت نے سابق وزیراعظم گیلانی کی نااہلی ختم کروانے کے لیئے حکمت عملی بنالی ہے۔ اس موقع پر جنوبی پنجاب کے اراکین اسمبلی نے پھر سرائیکی صوبے کا مطالبہ کیا ۔۔ اس سے پہلے صدر زرداری ملتان پہنچے تو سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے تھے ۔

یہ بھی پڑھیں  ممتاز قادری کی خود کشی کی دھمکی کارگر،اہل خانہ سے ملاقات کرادی گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker