پاکستانتازہ ترین

صدرزرداری ملک چھوڑ کر نہیں جارہے، ترجمان

zardariاسلام آباد(ڈیسک رپورٹر) پاکستان کے صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر کا کہنا ہےکہ صدر آصف علی زرداری ملک چھوڑ کر کہیں نہیں جارہے، ان کی ملک چھوڑ کر دبئی جانے کی خبریں محض افواہیں ہیں ۔ فرحت اللہ بابر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صدر آصف زرداری ملک میں ہی موجود ہیں اوریہیں  رہ کر تمام چیلنجز کا مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک میں جاری صورتحال سے متعلق  صدر زرداری قوم سے خطاب کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔ یاد رہے کہ آج پاکستان کی عدالت عظمیٰ کی جانب سے رینٹل پاور کیس میں وزیراعظم راجا پرویز اشرف سمیت 16 افراد کو 24 گھنٹے میں گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔جس کے بعد پاکستان کے نجی ٹیلی ویژن کا ایئرپورٹ سیکورٹی فورس کے ذرائع کے حوالے سے کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کے زیر استعمال طیارے کو ری فیولنگ اور چیکنگ کے احکامات دیئے گئےہیں۔ دوسری جانب بھارتی میڈیا نے مختلف میڈیا رپورٹس کے حوالے سے دعویٰ کیا ہےکہ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد آصف علی زرداری اور ان کے خاندان کے افراد پاکستان سے دبئی منتقل ہوگئےہیں۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:محکمہ مال،محکمہ بلدیہ،اور پولیس کا ملتان روڈ پرناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker