پاکستانتازہ ترین

انتخابات میں ایک دن کی بھی تاخیر نہیں ہوگی،صدر زرداری

asif_ali_zardari4کراچی(نامہ نگار) پاکستانی صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں گے ،ایک دن کی بھی تاخیر نہیں ہوگی۔ صدر آصف علی زرداری نے اسلام آباد احتجاج کے کامیاب اعلامیے پر حکومت اور اپوزیشن کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ طاقت کے استعمال کے بغیر لانگ مارچ کا اختتام پزیر ہونا جمہوریت کی فتح ہے۔ صدر زرداری نے کہا کہ احتجاج کرنے والوں کا پر امن رویہ بھی قابل تحسین ہے۔ صدر نے کہا کہ  انتخابات آئین کے مطابق اپنے وقت پر ہوں گے، الیکشن کا التوا چاہنے والے ذہنی انتشار کا شکار ہوچکے ہیں  کسی بھی بہانے سے انتخابات ملتوی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں  پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو این او سی جاری کر دیے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker