پاکستانتازہ ترین

کوئی سمجھتاہے کہ مصری ماڈل لائیں گے توایسانہیں ہوگا۔ صدر زرداری

zardariگڑھی خدا بخش(نمائندہ خصوصی)  صدرآصف علي زرداري نے کہا ہے کہ اليکشن روکنے کے ليے ڈرانے والوں سے لڑيں گے۔ اپوزيشن کے مشورے سے نگران حکومت بنائيں گے۔ شفاف اليکشن بھي ہونگے۔ پاکستان ميں مصري انقلاب کا ماڈل نہيں چل سکتا۔۔ جس نے آنا ہے انتخابات کے ذريعے آئے۔ گڑھی خدا بخش ميں بے نظيربھٹو کي پانچويں برسي پرخطاب کرتے ہوئے صدرزرداري نے کہا يہ ان کے ليے مسرت اورغم دونوں کا دن ہے۔۔ بلاول بھٹو زرداری نے پڑھائی مکمل کرلی،  انہيں کارکنوں کے ساتھ رہ کر ٹریننگ لینی ہے،  صدر نے کہا کہ شفاف الیکشن کےلیے تیاریاں مکمل کرلیں، الیکشن روکنے کے ليے ڈرایا گيا تو بھرپور لڑائي کريں گے، جمہوریت کی آزادی چھیننے نہیں دیں گے، صدر زرداری نے کہا کہ پہلی بار حکومت پانچ سال مکمل کرنے جارہی ہے،کسی کے ساتھ ناانصافی کی نہ کریں گے، جس طرح آمر کو باہر نکال کر دکھا ديا، شفاف الیکشن بھی کرائیں گے،  صدرکا کہنا تھا کہ حامد کاظمی کا قیدی بننا پر بھی ہم نے برداشت کیا، اصغر خان کیس سامنے آگیا، ابھی بہت سے سوال اور آنے ہیں، سازش کرنے والوں سے ہم نہيں تاریخ خود بدلہ لے گی، اصغر خان کیس نے ثابت کردیا کہ بے نظیر کے ووٹوں پر ڈاکا ڈالا گيا تھاصدرنے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ دوسري جماعتیں جمہوریت کی بقاء کےلیے کھڑی ہیں، اپوزیشن کےمشورے سے نگران حکومت بنائیں گے،صدرزرداري کا کہنا تھا کہ جمہوریت لانے کےلیے  انقلاب کی باتیں کی گئیں،کسی کو آنا ہے تو انتخابات میں حصہ لے پاکستان ميں مصري انقلاب جيسا کا کوئی ماڈل نہیں چلے گا

یہ بھی پڑھیں  شاہد آفریدی کو ون ڈے کپتان بنانے کافیصلہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker