پاکستانتازہ ترین

صدرزرداری کل خیبر پختون خوا اسمبلی سے خطاب کریں گے

اسلام آباد(بیوروچیف) صدر آصف علی زرداری کل خیبر پختون خوا اسمبلی کے غیر معمولی اجلاس سے خطاب کریں گے ۔آصف علی زرداری ملکی تاریخ کے پہلے صدر ہوں گے جو خیبر پختون خوا اسمبلی سے خطاب کریں گے،صدر مملکت کو اسمبلی سے خطاب کی دعوت وزیرا علیٰ اورا سپیکر صوبائی اسمبلی نے دی ہے اجلاس صبح دس بجے شروع ہو گا اور صدر مملکت دن دو بجے اپنا خطاب شروع کریں گے۔اسپیکر کرامت اللہ چغرمٹی کے مطابق اسمبلی کے اس غیر معمولی اجلاس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر زرداری پہلے منتخب صدر ہیں جو ملک کی کسی بھی صوبائی اسمبلی سے خطاب کریں گے اور یہ خطاب جمہوری صدور کی تاریخ کا ایک روشن باب ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں  پھولنگر:پنجاب گورنمنٹ کے مطابق ضلع قصور کے تمام کالجز میں درخت لگائے جا رہے ہیں،عبدالغفار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker