شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / صدر کو استثنیٰ : حکومت کا سپریم کورٹ سے رجوع کرنیکا فیصلہ

صدر کو استثنیٰ : حکومت کا سپریم کورٹ سے رجوع کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد(ڈیسک نیوز)حکومت نے صدر کو حاصل استثنیٰ کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا، آئین کے آرٹیکل 248 کے تحت حاصل استثنیٰ بارے رٹ ایک دو روز میں دائرکئے جانے کا امکان ہے. صدر کے استثنیٰ بارے پاکستان پیپلز پارٹی کے قانونی ماہرین کا اجلاس ایوان صدر میں ہوا جس میں وزیراعظم نے 19 جنوری کو عدالت میں پیش ہونے کے لیے اعتزاز احسن کو اپنا وکیل مقرر کیا اور یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اعتزاز احسن ہی این آر او کے کیس کا دفاع کرینگے. اس اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 248 کے تحت صدر کو حاصل استثنیٰ کی تشریح کے لیے درخواست سپریم کورٹ میں ایک دو روز میں دائر کی جائے گی اور موقف اختیار کیا جائے گا کہ آصف زرداری جب تک ملک کے صدر ہیں ان پر ملک کے اندر اور باہر کوئی مقدمہ نہیں کھولا جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں  ملک کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈ نگ بڑھ گئی