تازہ ترینعلاقائی

گوجرانوالہ:زرداری ٹولے نے اندھیرے عوام کا مقدر بنا دئیے، خرم دستگیر

2گوجرانوالہ (پاک نیوزلائیو)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے چیئرمین و مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن انجینئر خرم دستگیر خان نے کہاکہ زرداری ٹولے نے اندھیرے عوام کا مقدر بنا دئیے،بجلی و گیس کی بندش نے ملک کو پتھر کے زمانے میں پہنچا دیا، نواز شریف کو یقین ہے کہ عوام آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کا ساتھ دیں گے، مسلم لیگ ن پاکستان کی روشنیاں واپس لائیگی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سلیم کالونی میں کرسمس کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں بیٹھے عیاش ٹولے کی شاہ خرچیوں ،لوٹ مار اور اقرباء پروری کی سزا عوام پانچ سال سے بدترین لوڈ شیڈنگ و مہنگائی کی صورت میں بھگتنے پر مجبور ہیں، اگلے الیکشن میں پاکستان کی آنے والی نسلوں کے مستقبل کا فیصلہ ہونے جا رہا ہے،عوام ملک کا مقدر بدلنے کے لئے مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت دلا کر کرپشن اور دھوکہ دہی کی سیاست کو ہمیشہ کے لئے دفن کر دیں،اس موقع پر پاسٹر عاشر سلامت، ماسٹر نذیر ایم بھٹی،بشپ عاشرمنور،رفیق دوکاندار،بوٹا مٹو اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:جعلی محکمہ شکاریات کے ملازمین کالائنسس یافتہ مچھلی پکڑنے والوں کونیم برہنہ کرکے تشددکا نشانہ بناڈالا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker