پاکستانتازہ ترین

اجمیرشریف کی درگاہ بھی صدر زرداری کاشکارہونےسے نہ بچ سکی

جے پور(نمائندہ خصوصی) پاکستانی صدر آصف علی زرداری کے بھارت کےعلاقے اجمیر میں خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ کے دورہ کئے 3 ماہ ہوجانے کے باوجود اعلان کردہ رقم نہیں مل سکی۔یہ انکشاف درگاہ کی انتظامیہ نے کیا ہے۔ صدر زرداری نے 8 اپریل کو اجمیر میں خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ کا دورہ کیا تھا اور اس موقع پر 10 لاکھ ڈالرز کا عطیہ دینے کا اعلان کیا تھا۔ انتظامیہ کمیٹی کے سیکرٹری واحد حسین چشتی کے مطابق درگاہ کیلئے اعلان کردہ پاکستانی صدر کا عطیہ تاحال مل نہیں سکا ہے۔انھوں نے کہا کہ صدر کے دورے کے بعد پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار ہمارے پاس آئے اور درگاہ کو توسیع دینے کے منصوبوں پر بات کی تاہم اب تک ہمیں اعلان کردہ رقم نہیں مل سکی۔انھوں نے مزیدکہا کہ ہم یہ نہیں کہتے کہ عطیہ لازمی دیا جائے مگر کم از کم صدر زرداری نے جو وعدہ کیا تھا اسے تو پورا کریں۔ ادھر بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جب تک درگاہ کمیٹی توسیعی منصوبہ جمع نہیں کراتی رقم جاری نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button