تازہ ترینکالمملک ساجد اعوان

ذاتی مفاد

خواجہ آصف (ن لیگ) نے عمران خان پر کچھ الزامات عائد کردیئے اور عمران خان صاحب نے خواجہ آصف کو دس ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا۔خواجہ آصف صاحب نے کہاکہ عمران خان منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں اور شوکت خانم ہسپتال کے فنڈز کا غلط استعمال کررہے ہیں اور خواجہ آصف صاحب نے کہاکہ میں ان کا سامنا بھی کرونگا۔ یہ ان کا سلسلہ صدیوں سے چل رہاہے کہ ہماری سیاسی جماعتیں شروع سے ہی ایک دوسرے کے پیچھے پڑی رہتی ہیں اور ہماری سادہ عوام نہ جانے کب تک ذلیل ہوتی رہے گی آج دن تک کوئی ایسا لیڈر نہیں آیا جو عوام کی خاطر جیا ہو ہر ایک کو اپنی پڑی ہوتی ہے عوام اس وقت کتنی بے بس اور مجبور ہوچکی ہے کہ ان کا کھا نا پینا مشکل میں پڑ گیا ہے ۔مہنگائی اتنی ہے کہ ضرو ریات زندگی انسان کی پہنچ سے بہت دور نکل گئی ہے ہر بندے کا دل کرتاہے کہ اچھا کھائے اچھا پیئے اور اپنے بچوں کی اچھی پرورش کرے لیکن ایسا اب ممکن نہیں رہا۔ عوام نے لیڈر بھی ایسے منتخب کئے ہیں جو روزانہ ٹی وی شو میں آکر ایک نیا ڈرامہ دکھا کر چلے جاتے ہیں کسی مسئلے کا حل نہیں ہے ۔بجلی آتی نہیں اور اگر تھوڑی سی آئے بھی تو اتنا بل آجا تاہے اور اب ہر آدمی دے نہیں سکتا۔ مزے کی بات یہ ہے کہ ہر مہینے پٹرول کی قیمتیں بڑھادی جاتی ہیں یہ آج سے کچھ عرصے پہلے تو نہیں تھا عمران خان کے بارے میں سنا تھا کہ یہ تبدیلی لائے گا کیسے تبدیلی جب تک عوام بالکل ختم ہوجائے گی ایسا کچھ نہیں ہوگا۔ یہ سونامی بھی ایک نیا ٹوپی ڈرامہ ہے اس عوام نے اپنے لیڈروں کے لئے نہ جانے کئی قربانیاں دی ہیں روزانہ کتنے جرائم ہورہے ہیں کہ آئے روز قتل وغارت کے واقعات سامنے آرہے ہیں مگر جب اس ملک میں کوئی قانون ہی نہیں تو ٹھیک ہے جو جی کرے کرتے جاؤ مگر غریب عوام تو ایسا کچھ نہیں کرسکتی یہ صرف بڑے لوگ کررہے ہیں قانون صرف اور صرف غریب کیلئے ہے امیر کو تو سارے سلام کرتے ہیں دوسرا خواجہ آصف صاحب سے ایک طالبہ نے لیپ ٹاپ لینے سے انکارکردیا کہ پہلے میرے باپ کے قاتل گرفتار کرو۔یہ کیسے لیڈر ہیں اور اس غریب عوام کی مددسے برسرا قتدار آتے ہیں اور یہ حال عوام کا ہے شرم کی بات ہے کہ کوئی بھی لیڈر آج دن تک اپنی عوام کی خاطر نہیں بولا یہ صرف اور صرف ایک دوسرے پر الزام لگاتے رہتے ہیں میرا تمام لیڈران سے گلہ ہے کہ غریب عوام کے ساتھ مذاق ختم کرو اور ٹی وی شو کرنے کی بجائے عوام کے حلقوں میں آؤ عوام کے مسائل ؂دیکھو جس طرح عوام زندگی گزار رہی ہے ایک دن گزار کر دیکھاوٗ پھر پتہ چلے کہ زندگی کیا ہے ۔ آج خواجہ آصف صاحب کو یاد آیا کہ عمران خان فنڈز کا غلط استعمال کررہے ہیں میں تو کہتاہوں کہ اس ملک پاکستا ن میں جس کا داؤ لگتاہے وہ لگاتاہے ورنہ آج پاکستانی عوام کا یہ حال نہ ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں  مفتاح اسماعیل کو وزیر خزانہ بنانے پر اسحاق ڈار ناراض

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker