تازہ ترینفن فنکار

زینت امان آج اپنی 60ویں سالگرہ منارہی ہیں

ممبئی(نمائندہ شوبز) ستر اور اسی کی دہائی میں لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ زینت امان آج اپنی ساٹھویں سالگرہ منارہی ہیں ۔ 1970میں مس ایشیا پیسیفک کا تاج پہننے والی زینت امان نے 19 نومبر 1951میں ممبئی میں آنکھ کھولی۔شروع سے ہی کچھ کر دکھانے کی سوچ لیے زینت امان نے صحافت کی۔ماڈلنگ میں بھی خوب نام بنایا۔اور پھر فلم ہلچل سے بالی ووڈ کی دنیا میں بھی ہلچل مچادی۔دیو آنند کی فلم ہرے کرشنا، ہرے رام سے زینت نے بالی وڈ کو نیا رنگ دیا۔اور ہر طرف ہوئے ان کی خوبصورت اداوٴں کے چرچے۔ پھر جب زینت امان نے اپنا دل چرانے کی بات کی تو ہر شخص ان کا دیوانہ ہوگیا۔زینت امان آج فلمی دنیا سے دور سہی لیکن ان کے پرستاروں کی فہرست آج بھی طویل ہے۔

یہ بھی پڑھیں  جعفر ایکسپریس میں دہشت گردی کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا، سعد رفیق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker