پاکستانتازہ ترین

کالمسٹ کونسل آف پاکستان صرف پاکستان میں مقیم کالم نگاروں نہیں بلکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی کالم نگاروں کے حقوق کی جنگ لڑرہی ہے۔ ذیشان انصاری

ڈسکہ﴿بیوروچیف ﴾ ذیشان انصاری سیکرٹری انفارمیشن کالمسٹ کونسل آف پاکستان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تنظیم ناصرف پاکستان میں مقیم کالم نگاروں بلکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی کالم نگاروں کے حقوق کی جنگ لڑرہی ہے۔موجودہ دور میں چند نام نہاد کالم نگار روزانہ کسی نا کسی کالم نگا ر کی دل کی آواز کو چوری کررہے ہیں، جس کی وجہ سے کالم نگاروں کی حوصلہ شکنی ہورہی ہے۔ بیشتر نئے کالم نگارون نے تو لکھنا ہی چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کالم نگار ہمیشہ کوشش کرتا ہے کہ بغیر کسی سیاسی مقاصد کے عوامی مسائل کو لکھا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ کالمسٹ کونسل آف پاکستان نے محمد رضا ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کی زیر قیادت کمیٹی بنا دی ہے جوکالم چوروں کے خلاف قانونی کارروائی کرئے گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ کالمسٹ کونسل آف پاکستان کی ممبر سازی مہم پورے پاکستان میں جاری ہے ، اور ہر لکھاری ممبرشیپ کیلئے درخواست دے سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پنجاب کے اسکولوں کے لیے مزید فنڈز ، سکول کونسلز کو مضبوط بناناوقت کی اہم ضرورت ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker