بین الاقوامیتازہ ترینکھیل

زمبابوے کے صدر کا اولمپک میں شریک کھلاڑیوں کو گرفتار کرنے کا حکم

ہرارے(مانیٹرنگ سیل)زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے نے ریوڈی جنیرو میں منعقد ہونے والے اولمپک کھیلوں میں شریک اپنے ملک کے کھلاڑیوں کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے نے ملک کے وزیر داخلہ اوگسٹن شیشوری کو زمبابوے کی نمائندگی کرنے والے اکتیس کھلاڑیوں پر مشتمل دستے کو ہرارے کے ہوائی اڈے پر پہنچتے ہی حراست میں لینے کی ہداہت کردی۔ صدر موگابے کا یہ فیصلہ ریوڈی جنیرو میں زمبابوے کے کھلاڑیوں کی جانب سے ایک بھی تمغہ حاصل نہ کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔ صدر رابرٹ موگابے کا کہنا ہے دستے نے ایک بھی تمغہ حاصل نہیں کیا اسلیئے وہ قید کا مستحق ہے

یہ بھی پڑھیں  سبی:اس سال سبی میلہ کو زیادہ سے زیادہ خوبصورت بنائیں گے،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker