پاکستانتازہ ترین

ضمنی الیکشن، ن لیگ نے نو میں سے چھ نشستیں جیت کرمیدان مارلیا

لاہور(نامہ نگار) پنجاب میں نواز لیگ نے میدان مار لیا ہے۔ ن لیگ نے پنجاب میں قومی اسمبلی کی دو اور صوبائی اسمبلی کی چار نشستیں جیت لی ہیں۔ ایک سیٹ ق لیگ اور ایک آزاد امیدوار کے حصے میں آئی۔ نوشہروفیروز میں سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس اکیس پر پیپلز پارٹی کے امیدوار جو جیت حاصل ہوئی۔  پنجاب کی حکمراں جماعت نے قومی اسمبلی کی دونوں اور پنجاب اسمبلی کی چھ میں سے چار نشستیں جیت لی ہیں۔   گجرات میں قومی اسمبلی کی نشست ایک سو سات پر کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق نواز لیگ کے ملک حنیف اعوان ایک لاکھ چھ ہزار ووٹ لے کر کامیاب رہے۔ ق لیگ کے رحمان نصیر کو چھیترہزار ووٹون کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
اين اے ايک سو باسٹھ ساہيوال پر بھی نواز ليگ کے زاہد اقبال پچھتر ہزار نو سو چھياسٹھ ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ آزاد اميدوار رائے حسن نواز پينسٹھ ہزار سات سو پچپن ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔  گوجرانوالہ میں پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی بانوے پر نون لیگ کے نواز چوہان پينتيس ہزار بياليس ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ۔۔ دوسرے نمبر پر پیپلز پارٹی کے اسد اللہ پاپا نے سولہ ہزار تین سو ووٹ حاصل کیئے۔ پی پی ايک سو بائيس سیالکوٹ پر بھی نون لیگ کے چوہدری اکرام ستائیس ہزار دو سو اکانوے ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ۔۔ پیپلز پارٹی کے راجہ عامر کو چار ہزار سات سو ستانوے ووٹ ملے۔ پی پی ايک سو انتيس سیالکوٹ میں بھی ن لیگ کا ہی امیدار کامیاب ہوا ۔۔ جہاں محسن اشرف پچپن ہزارایک سو بیس ووٹ لے کر فتحیاب ہوئے ۔۔ ق لیگ کے انصر اقبال بریال تیس ہزار  ٹھ سو اڑتالیس ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی پی دو سو چھبیس ساہیوال پر نواز  لیگ کے حنیف جٹ بیالیس ہزاردو سو چورانوے ووٹ لے کر کامیاب ٹھرے ۔۔ ق لیگ کی بیگم نسیم اقبال نے پینتیس ہزار تین سو انہتر ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔ پي پي ايک سو تينتيس نارروال پر قاف ليگ  کے عمر شريف اٹھائيس ہزار نو سو ننانوے ووٹ لے کر کامياب ہوگئے۔ آزاد اميدوار مولانا غياث الدين نے بائيس ہزار پانچ سو ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی پی چھبيس جہلم پر آزادامیدوار چوہدری خادم حسین انتاليس ہزار ايک سو چون ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ آزاد امیدوار راجہ افضل بيس ہزارپانچ سو سولہ  ووٹ لے کردوسرے نمبرپررہے۔ سندھ اسمبلی کے حلقہ اکیس نوشہروفیروز میں غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوارسرفراز حسین شاہ تینتیس ہزار دو سو سڑسٹھ ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ۔۔ نیشنل پیپلز پارٹی کے ابرار علی شاہ پچیس ہزار سات سو سڑسٹھ ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے

یہ بھی پڑھیں  ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے ڈپٹی کمشنر آفس میں کلین اینڈ گرین فیز ii کا افتتاح کر دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker