تازہ ترینسائنس و آئی ٹی

زونگ نے نٹرنیٹ کیلئے سم جاری کردی

وارد کی طرف سے صرف ڈیٹا سم متعارف کرانے کے بعد زونگ نے بھی صرف انٹرنیٹ کے لیے سم لانچ کر دی ہے۔اس سم کی بدولت صارفین سمارٹ فون، آئی پیڈ اور ٹیبلٹ وغیرہ کو صرف انٹرنیٹ استعمال کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔یہ سم صرف 3 جی کو سپورٹ کرتی ہے۔ ڈیٹا سم اور عام سم کافرق یہ ہے کہ عام سم میں کال کی جا سکتی ہیں، کال وصول کی جا سکتی ہیں، ایس ایم ایس بھیجے اوروصول کیے جا سکتے ہیں اور انٹرنیٹ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے جبکہ ڈیٹا سم میں صرف انٹرنیٹ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ تاہم زونگ کی انٹرنیٹ سم میں ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس میں انٹرنیٹ استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ ایس ایم ایس سروس بھی استعمال کی جا سکتی ہےصارفین زونگ انٹرنیٹ سم کو کسی بھی قریبی زونگ آفس سے 100 روپے میں حاصل کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  بھارت کا بالاکوٹ میں تباہی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، امریکی تھنک ٹینک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker