تازہ ترینسائنس و آئی ٹی

زونگ کی گڈ نائیٹ آفر:ساری رات مفت موبائل انٹرنیٹ

لیجئے جناب رمضان کیا شروع ہوا ہر موبائل کمپنی نے رات کے پیکجز نکالنا شروع کر دیے۔ یعنی اب صارفین رات کو دو یا تین گھنٹے کی نیند بھی نہ لیں بلکہ ان نت نئے پیکجز میں ہی مصروف رہیں۔ زونگ کی جانب سے حال ہی میں گڈ نائیٹ آفر متعارف کروائی گئی ہے ،جس میں صارفین 5 روپے میں رات 11 سے اگلی صبح 9 بجے تک جتنا چاہے موبائل انٹرنیٹ استعمال کر سکتے ہیں۔یعنی نام گڈ نائیٹ اور کام نیند کو بھگانا۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم کی طوفان کی پیشگی اطلاع نہ دینے پر متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب

پیکج کی تفصیلات:

  • زونگ کی یہ آفر حاصل کرنے کے لیے اپنے موبائل سے #907*ملائیے اور ہدایا ت پر عمل کریں۔
  • سروس ایکٹیو ہونے پر آپ کو بذریعہ ایس ایم ایس مطلع کر دیا جائے گا۔
  • سروس ختم کرنے کے لیے اپنے موبائل سے unsub<space>gno لکھ کر 909 پر ایس ایم ایس کیجئے۔
یہ بھی پڑھیں  مہنگائی، عوام اور حکمران

چارجز کی تفصیل:

  • آفر حاصل کرنے کے چارجز 10 روپےہیں، جبکہ روزانہ چارجز 5 روپے لاگو ہونگے۔
  • آفر ختم کرنے کے چارجز 5 روپے ہیں۔

شرائط و ضوابط:

  • اس آفر میں صارفین کو روزانہ 10 گھنٹے رات 11 سے اگلی صبح 9 بجے تک مفت موبائل انٹرنیٹ فراہم کیا جائے گا۔
  • آفر کی معیاد ایک دن ہے، اگلے دن پیکج کی تجدید خود ہی ہوجائے گی۔
  • موجود ڈیلی یا گھنٹہ پیکج صارفین کو سبسکرپشن چارجز ادا نہیں کرنا ہونگے۔
  • تمام ٹیکس لاگو ہیں۔
یہ بھی پڑھیں  قصور:توصیف مکینک کی تخلیقی صلاحیتوں کامظاہرہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker