تازہ ترینعلاقائی

چڑیا گھرسائیکل اسٹینڈ کے ٹھیکیدار شیڈول ریٹس سے زائد فیس وصول کرنے لگا شہریوں کااحتجاج

بہاول پور( بیو رو چیف) چڑیا گھرسائیکل اسٹینڈ کے ٹھیکیدار شیڈول ریٹس سے زائد فیس وصول کرنے لگا تفصیل کے مطابق چڑیاگھربہاول پورمیں آنیوالے شہریوں سہیل خان عمران ہارون آصف جاویداحمد سفیان ارائیں محمدیوسف عرفان سدوزئی نے بتایا کہ چڑیا گھرمیں سائیکل اسٹینڈ کے ٹھیکیدار نے لوٹ مارکی انتہاء کررکھی ہے حکومت کی جانب سے واضح طورپر سائیکل اسٹینڈ کی فیس کے بورڈ آویزاں ہونے کے باوجود عوام کودونوں ہاتھوں سے لوٹاجارہاہے انہوں نے بتایا کہ مذکورہ ٹھیکیدار سائیکل کے 3 روپے کی بجائے 10 روپے موٹرسائیکل کے 5 روپے کی بجائے 10 روپے بغیرنمبرپلیٹ موٹرسائیکل کے 20 روپے کارکے 10 روپے کی بجائے 20 سے 30 روپے مزدا کے 20 روپے کی بجائے 50 روپے وصول کررہاہے انہوں نے کمشنر بہاول پور ڈی سی اوبہاول پور سے فوری اصلاح احوال کامطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں  واپڈائی بیورو کریٹوں کا احتساب کب اور کیسے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker