پاکستانتازہ ترین

ذوالفقارمرزا پارٹی کو بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ڈپٹی اسپیکر سندھ

کراچی(مانیٹرنگ)پاکستان پیپلز پارٹی کی خاتون ایم پی ایز نے کہا ہے کہ ذوالفقارمرزانےغلیظ زبان استعمال کی تو اسکا منہ توڑجواب دیا جائےگا۔ وہ پارٹی کو بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ بلاول ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی خاتون ایم پی ایز نےذوالفقار مرزا کے بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ مختلف چینلز پر پارٹی قیادت کے خلاف بیانات دے  کر  پیپلز پارٹی کو بدنام کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ ڈپٹی اسپیکر سندھ شہلا رضا نے کہا کہ ذوالفقارمرزاجاویدناگوری کےبھائی کےقاتلوں کے ساتھ وقت گزارکر آئےہیں۔ شرمیلا فاروقی نے ذوالفقار مززا کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ وہ پی پی کے نمائندے کے خلاف الیکشن لڑکردکھائیں ان کی ضمانت تک ضبط ہوجائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار مرزا نےغلیظ زبان استعمال کی تو ہم اسکا منہ توڑ جواب دے سکتے ہیں۔ فریال تالپور کے خلاف ایک لفظ بھی نہیں سنیں گے۔ زرداری کااحسان ہے کہ ذوالفقار مرزا کو بدین کی سیٹ دلائی۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:حسن ابدال بارایسوسی ایشن کے انتخابات پنجاب بار میں چیلنج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker