شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / سپریم کورٹ کی زلفی بخاری کوعہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

سپریم کورٹ کی زلفی بخاری کوعہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

لاہور(پاک نیوز) سپریم کورٹ نے زلفی بخاری کی دہری شہریت کے حوالے سے کیس کا فیصلہ سنا دیا جس کے مطابق انھیں وزیراعظم کے مشیر کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد کر دی گئی۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، زلفی بخاری کی جانب سے ان کے وکیل اعتزاز احسن نے دلائل دئیے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ زلفی بخاری وزیر کی حیثیت سے کام نہیں کر سکتے۔فاضل عدالت نے ریمارکس دئیے کہ زلفی بخاری وزیر کی حیثیت سے کام نہیں کر سکتے۔ ان کے وکیل نے کہا کہ زلفی بخاری وزیرکے اختیارات استعمال نہیں کررہے جس پر چیف جسٹس نے درخواست گزار کی جانب سے زلفی بخاری کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انتظامی اختیارات استعمال کیے تو معاملے کو دیکھ لیں گے

یہ بھی پڑھیں  ودیا بالن پہلی بار سیاستدان کا کردار نبھائیں گی