تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:پیپلزپارٹی جب بھی اقتدار میں آئی ملک کوخطرات لاحق ہوئے‘ذوالفقارکھوسہ

پتوکی﴿نمائندہ خصوصی﴾ سینئر صوبائی وزیر پنجاب سردار ذوالفقار احمد کھوسہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت جب بھی برسراقتدار آتی ہے‘ پاکستان کی بقائ اور سالمیت کو شدید خطرات لاحق ہوجاتے ہیں۔ زرداری ٹولہ پاکستان کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے۔ پاکستان کو موجودہ حکمرانوں سے نجات صرف میاں محمدنواز شریف ہی دلاسکتے ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے رمضان بازار پتوکی کے معائنہ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ سینئر صوبائی وزیر نے رمضان بازار میںلگائے گئے سٹالز کا معائنہ کیا اور آٹا اور چینی کو کنڈا پر خود چیک کیا اور رمضان بازار میں بہترین انتظامات پر ڈی سی او اور اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کو شاباش دی اور کہا کہ خادم اعلیٰ پنجاب میاں محمدشہبازشریف کی خصوصی ہدایت پر صوبہ بھر میں سستے رمضان بازار لگاکر عوام کو سستے داموں اشیائے صرف کی فوری فراہمی کو یقینی بنایاگیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بدترین لوڈشیڈنگ وفاقی حکومت کی مجرمانہ غفلت اور زرداری ٹولے کی نااہلی ہے۔ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام کو بے پناہ مشکلات کا سامنا ہے۔ کارخانے بند ہوجانے سے لاکھوں مزدور بیروزگار ہوچکے ہیںجبکہ دوسری طرف چوروں اور لٹیروںکی حکومت نے اپنے ساڑھے چار سال کے دوران عوام کی خدمت کرنے کی بجائے بدترین کرپشن اور لوٹ مار کی ہے۔ رینٹل پاور میں اربوں روپے کی کرپشن‘ لوٹ مار اورکمیشن کھانے کے باوجود یہ پراجیکٹ بند ہیں اور لوڈشیڈنگ کے حوالے سے پنجاب کو جان بوجھ کر سب سے زیادہ نشانہ بنایاجارہا ہے اور پنجاب کی 700 میگاواٹ بجلی تین سال سے کہیں اور استعمال کی جارہی ہے جس سے پنجاب کی حق تلفی ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  بلدیاتی الیکشن 2012۔۔۔۔۔۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker