شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / چنیوٹ: فٹ پاتھوں پر قبضہ مافیا براجمان شہریوں کا پیدل چلنا سوالیہ نشان بن گیا

چنیوٹ: فٹ پاتھوں پر قبضہ مافیا براجمان شہریوں کا پیدل چلنا سوالیہ نشان بن گیا

چنیوٹ(بیورو رپورٹ) فٹ پاتھوں پر قبضہ مافیا براجمان شہریوں کا پیدل چلنا سوالیہ نشان بن گیا میونسپل کمیٹی چنیوٹ کے افسران و عملہ لمبی تان کر سو گیا شہر بھر میں ناجائز تجاویزات کی وجہ سے نہ صرف عوام مشکل کا شکار ہوتی ہے بلکہ گھنٹوں ٹریفک بھی جام رہتا تھا جس کی وجہ سے ہزاروں مرد و خواتین خوصاً سکولوں اور کالج کی طالبات و والدین سخت پریشان ہیں جبکہ حادثات کی وجہ سے اب تک سینکٹروں افراد زخمی ہوچکے ہیں جن میں کثیر تعداد چھوٹے بچوں کی ہے جوکہ اس بے ہنگم ٹریفک اور چنگ چی رکشوں کے ٹکراؤ سے زخمی ہوتے ہیں ،جبکہ تحصیل میونسپل کونسل اور ضلعی انتظامیہ ان کے خلاف کسی بھی قسم کی کاروائی کرنے سے قاصر دیکھائی دیتے ہیں شہر کی سیاسی سماجی اور رفاعی تنظیموں نے متعدد بار ضلعی انتطامیہ سے مطالبات کئے کہ اندرون شہر میں بوائے ہائی سکول ، گرلز ہائی سکول ، گرلز ڈگری کالج میں چھٹی کے اوقات گھنٹوں ٹریفک جام رہتی ہے جس سے معصوم بچیاں اور والدین سخت ذہنی اذیت کا شکار ہیں ٹریفک جام کی وجہ سے چنگ چی رکشے معتصل گلیوں کا رخ کرتے ہیں جن کے ٹکراؤ کی وجہ سے اب درجنوں بچے و خواتین زخمی و معذور ہوچکے ہیں اس معاملہ کو کنٹرل کرنے کے لئے کسی بھی قسم کے فنڈز کی ضرورت نہ ہے صرف ایک نوٹفیکیشن کے ذریعے ناجائز تجاویزات کا خاتمہ اور شہر کو ون وے کیاجاسکتا ہے لیکن میونسپل ایڈمسٹریشن و ضلعی انتظامیہ عوام کے اس سنجیدہ معاملہ میں دلچسپی لینے سے قاصر دیکھائی دیتی ہے۔

error: Content is Protected!!