پاکستانتازہ ترین

پاک فوج کے 14 میجر جنرلز کے تبادلے

راولپنڈی ﴿بیورو چیف﴾ پاک فوج میں 14 میجر جنرل کے تبادلے کردیئے گئے ہیں اور میجر جنرل عاصم سلیم باوجوہ کو ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر جبکہ میجر جنرل غیور اختر کو آئی جی ایف سی مقرر کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک فوج کے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل اطہر عباس رواں سال جون کے مہینے میں اپنے عہدے سے سبکدوش ہورہے ہیں ان کی جگہ ڈیرہ اسماعیل خان میں عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن کرنے والے جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل عاصم سلیم باوجوہ کو پاک فوج کا نیا ترجمان مقرر کیا گیا ہے اس حوالے سے ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا تاہم عسکری ذرائع سے سرکاری طور پرکوئی پریس ریلیز جاری نہیں کی گئی واضح رہے کہ میجر جنرل عاصم سلیم باوجوہ سابق صدر پرویز مشرف کے ڈپٹی ملٹری سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی نئی تقرری کے ساتھ ساتھ سی او ایس سی میجر جنرل ہدایت الرحمن کو جنرل کمانڈنگ آفیسر 14 ڈویژن ‘ آئی جی ایف سی میجر جنرل نادر زیب کو ڈی جی ایچ آر ڈی‘ میجر جنرل صادق علی کو آرمڈ ڈویژن ون سے پی ایم اے‘ میجر جنرل آصف خٹک کو آئی ایس آئی کوئٹہ سے لاگ ایریا گوجرانوالہ اور جی او سی ایس ایس جی میجر جنرل فرخ بشیر کو ڈی جی ڈی ایس ‘ میجر جنرل غیور اختر کو آئی جی ایف سی مقرر کردیا گیا ہے جبکہ میجر جنرل سجاد علی خان ‘میجر جنرل مظہر جمیل‘ میجر جنرل عبید ذکریا اور میجر جنرل طارق جاوید کو بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال رینج طارق عباس قریشی اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ فیصل شہزاد کی دیپالپور پولیس سرکل میں عوامی بیٹھک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker