پاکستانتازہ ترین

مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے کا وقت آگیا ہے، آرمی چیف

اسلام آباد(پاک نیوز)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کرانے کا وقت آ گیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بیان جاری کیا گیا ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کشمیریوں کو حق خود ارادیت کے لیے جدو جہد کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، لیکن مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارتی ظلم و جبر کا جرات سے مقابلہ کر رہے ہیں۔سربراہ پاک فوج نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی المیے کو ختم کرنے اور مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات اور اقوام  متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کرانے کا وقت آ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button