پاکستانتازہ ترین

سلام کےنام پرقائم سیاسی جماعتیں اقتدارکے خواب دیکھناچھوڑدیں، بشیراحمدبلور

پشاور﴿بیورو رپورٹ﴾خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر اور عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر بشیر احمد بلورنے کہا ہے کہ پاکستان میں اسلام کے نام پر قائم سیاسی جماعتیں عوام کے مذہبی جذبات کا ناجائز فائدہ اٹھا کر اپنے غلط فیصلوں اور قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کے سبب ناکام ہو چکی ہیں مگر اس کا اعتراف کرنے کی بجائے سارا ملبہ حکومت پر ڈال دیتی ہیں اب عوام انکے بہکاوے میں نہیں آئیں گے اسلئے وہ آئندہ اقتدار کے مزے لوٹنے کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں اے این پی فرنگی دور سے لیکر آج تک عوامی حقوق اور اصولوں کی سیاست کی وجہ سے اپنے اہداف میں سرخرو رہی ہماری حکومت کو دہشت گردی ورثے میں ملی مگر ہم نے عدم تشدد کی پالیسی سے دہشت گردوں کے عزائم کو بے نقاب کیا اور قوم کے تعاون سے اس کا نٹ ورک توڑ ا اسکی سزا ہمیں ہمارے دوارکان اسمبلی سمیت چھ سو کارکنوں کی شہادت اور سرکردہ پارٹی قائدین پر خودکش حملے کرکے جان سے مارنے کی صورت میں دینے کی کوشش کی گئی مگر ہم موت سے بزدل نہیں اور جانوں کے نذرانے دیکر قوم کو امن و خوشحالی کا تحفہ دینا جانتے ہیں وہ گل درہ چوک اندرون کوہاٹی گیٹ میں نوروز خان ایڈوکیٹ کی رہائش گاہ پر اے این پی کے زیراہتمام عوامی جلسے سے خطاب کر رہے تھے سٹی ڈسٹرکٹ کے صدر حاجی نیاز محمد مومند، پی کے تھری کے صدر غلام حسن خان، سرتاج خان اور دیگر مقامی رہنمائوں نے بھی خطاب کرتے ہوئے پشاور کی ترقی کیلئے سینئر وزیر کی انتھک اور بے لوث کوششوں کو سراہا سینئر وزیر نے کہا کہ گزشتہ تمام ضمنی انتخابات میں ہمارے امیدواروں یا حمایت یافتگان کی کامیابی اور اے این پی میں جوق در جوق نئے لوگوں کی شمولیت اگلے عام انتخابات کیلئے ہماری جماعت کی مقبولیت اور عوامی پذیرائی کا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ حکومت اور سیاست جذباتی نعروں سے نہیں بلکہ عوام کی خاطر جان و مال کی قربانی سے ممکن ہے اور یہ کام صرف ہمارے قائدین اور ورکر ہی جانتے ہیں ہم نے چار سال کی مختصر مدت میں اپنے تمام انتخابی وعدے پورے کئے بشیربلور نے صوبے کی ترقی اور عوامی خوشحالی کیلئے اپنی حکومت کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے علاوہ ہمیں قومی تعمیر و ترقی کا کھٹن چیلنج درپیش رہا ہم پہلے کی طرح اگلے بجٹ میں بھی غریب عوام کو زیادہ ریلیف دیں گے انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام سے کئے گئے تمام وعدے انکی توقعات سے بڑھ کر پورے کئے صوبے کا تاریخی نام و شناخت، پن بجلی منافع کا حصول، زیادہ وسائل کی فراہمی پر مبنی متفقہ این ایف سی ایوارڈ اور 18ترمیم کی صورت میں صوبائی خودمختاری و حقوق ہماری تاریخ ساز سیاسی و جمہوری کامیابیاں ہیں ہم ملک میں قانون و آئین اور حق و انصاف کی حکمرانی بالخصوص غریب طبقوں کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی یقینی بنانے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ اے این پی نے ہمیشہ قانون و آئین کی بالادستی کی بات کی ہے اور سیاست و حکومت میں بھی چور دروازے سے برسراقتدار آنے اور ڈکٹیٹروں کا ساتھ دینے کی بجائے عوامی حمایت اور جمہوری طرزعمل کو ترجیح دی ہے اور یہی خصوصیت ہماری پارٹی کی بے پناہ مقبولیت اور ہر دلعزیزی کی بنیادی وجہ ہے جس پر ہمیں فخر ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے ماضی میں منتخب حکومتوں کی بساط لپیٹنے والے ڈکٹیٹروں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جبکہ جمہوریت کی آبیاری کیلئے گرانقدر قربانیاں دیں بشیر بلور نے یقین دلایا کہ اے این پی حکومت میرٹ اور قانون کی بالادستی یقینی بنائے گی اور حکومت کے تمام اداروں اور ستونوں کی مضبوطی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی انہوں نے اہل علاقہ کے مسائل و مطالبات پر کئی ترقیاتی سکیموں کا اعلان کیا اور بعض پر متعلقہ حکام کو موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔

یہ بھی پڑھیں  "یہ مدر ڈے"

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker