چناب نگر﴿بیورو چیف﴾چار مسلح افراد نے فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق۔ناصر علی وینس سکنہ ٹھٹھہ رحموں موضع کھڑکن نے پولیس کو بتایا کہ میری بیٹی کنیز بی بی نے پیغام دیا کہ میرا بیٹا فیصل بیمار ہے اسے ہسپتال لے جانا ہے جب میں وہاں پہنچا تو کنیز بی بی بیٹے کی تیمار داری میں مصروف تھی اور اچانک اعجاز۔سلیم۔صابر اور ایک کس نامعلوم ہمراہ رائفل اندر داخل ہوئیاور فائرنگ کر دی جس سے کنیز بی بی موقع پر ہی ہلاک ہوگئی ملزمان کو کنیز بی بی کے کردار پر شک تھا پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے تا حال گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔