ڈہرکی (نامہ نگار) ڈہرکی ریتی روڈ پر گاؤں حا تن شر میں ذاتی دشمنی کی بنا پر دس ایکڑ گندم کی کھڑی فصل کو نا معلوم افراد نے آگ لگا دی۔ فائیر بریگیڈئر نے آگ پر قابو پا لیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نا معلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔ ایس ایچ او نے پاک نیوز لائیو کی ٹیم سے بات کرتے ہو ئےکہا ہے کہ وہ جلد ملزمان کو گرفتار کرلیں گے ۔