Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / فقیروالی: انتظامیہ ایڈمنسٹریشن بلدیہ غفلت کی چادر لئے لمبی تان کر سو گئی

فقیروالی: انتظامیہ ایڈمنسٹریشن بلدیہ غفلت کی چادر لئے لمبی تان کر سو گئی

فقیروالی﴿ نامہ نگار﴾ انتظامیہ ایڈمنسٹریشن بلدیہ غفلت کی چادر لئے لمبی تان کر سو گئی نا صفائی مچھرماراسپرے۔مچھروں اور مکھیوں کی افزائش نسل ٍسے ڈائریا کے امراض میں اضافہ ہو گیا ہر گھر میں کوئی نا کوئی ڈائریا کے مرض میں مبتلا ہو چکا ہے یہ باتیں شہریوںمحمد لطیف شہزاد ، حاجی جاوید، ندیم الحق ،بشارت علی ، عامر صدیق ،محمد سلیم زرگر حاجی اصغر علی زرگر نے کہیں انہوں نے کہا کہ چیف آفیسر چوہدری نصیر اور انتظامیہ کو چاہئے کہ مچھر مار اسپرے کروایں تاکہ ڈائریا کے امراض پر قابو پایا جا سکے چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر رضوان انجم نے کہا ہے کہ ڈائریا کے امراض میں اضافہ مکھیوں ، مچھروں، ناقص صفائی ،اور پانی کی وجہ سے ہو رہا ہے اور اس سے بچائو کا طریقہ مکھی مچھر مار اسپرے کے ساتھ والدین کی ذمہ داری ہے کہ ابلا ہوا پانی استعمال کریں اور خصوصا مائیں اپنے بچوں کو جو فیڈر استعمال کرواتی ہیں اسکو گرم پانی میں ابال کر دودھ پلائیں اور ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں ۔انہوں نے کہا کہ ڈائریا امراض میں اضافہ پچھلے سالوں کی نسبت زیادہ ہو ا ہے اور اس وقت پچاسی فیصد بچوں میں ڈائریا کا مرض پایا گیا ہے اور خصوصا دیہی علاقہ جات میں جہاں پر علاج کی سہولتیں میسر نہیں وہاں سے آنے والے مریضوں میں ڈائریا کے جراثیم اس حد تک اپنا اثر دکھا دیتے ہیں کہ اس پر کنٹرول ناممکن ہو جاتا ہے اور بلاآخر موت واقع ہو جاتی ہے

یہ بھی پڑھیں  فقیروالی:بجلی کا ٹرانسفارمرمیں وولٹیج زیادہ آنے سے گھر کو آگ لگ گئ