پاکستانتازہ ترین

گیاری:سرچ آپریشن21ویں روزبھی جاری،19لاکھ ٹن برف ہٹادی گئی

اسکردو(نمائندہ خصوصی) گیاری سیکٹر میں پھنسے جوانوں کو نکالنے کیلئے سرچ اینڈ ریسکیوآپریشن اکیسویں دن بھی جاری ہے۔ اب تک آٹھ مختلف مقامات سے انیس لاکھ ٹن برف ہٹائی گئی ہے، گیاری میں بھاری مشینوں اور افرادی قوت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ کھدائی کے ذریعے ہٹائی گئی برف پگھلنے سے ایک کلومیٹر طویل جھیل بن گئی ہے، سخت موسمی حالات میں بھی جوان رات دن امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں ۔اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن کے کمانڈنگ آفیسرکرنل احسان گیلانی نے جیونیوز کو بتایا کہ ہزاروں فٹ کی بلندی پر موبائل اور انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کردی گئی ہے اور اب ریسکیو آپریشن کے مقام سے وڈیو لنک کے ذریعے فوٹیج اور تصاویر بھیجی جا سکیں گی۔

یہ بھی پڑھیں  سپیکرکی رولنگ ،تحریک انصاف کی ایک اوردرخواست دائر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker