Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / توہین عدالت کیس،سپریم کورٹ نےگیلانی کو30سیکنڈ کی سزا سنادی

توہین عدالت کیس،سپریم کورٹ نےگیلانی کو30سیکنڈ کی سزا سنادی

اسلام آباد  (بیوروچیف) سپریم کورٹ کے سات رکنی لارجر بینچ نے وزیراعظم گیلانی کے خلاف توہین عدالت کیس میں فیصلہ سنا دیا۔ سات رکنی لارجر بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعظم پاکستان کیخلاف سزا سنائی۔ فیصلے کے مطابق وزیراعظم گیلانی توہین عدالت کے مرتکب قرار پائے گئے ہیں۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے توہین عدالت کے مرتکب وزیراعظم گیلانی کو سزا سناتے ہوئے کہا کہ عدالت کے برخاست ہونے تک وزیراعظم کو سزا سنائی جائے گی۔ وزیراعظم کو سزا سناتے ہی عدالت برخاست ہوگئی۔ وزیراعظم کو صرف 30 سیکنڈ کیلئے سزا سزا سنائی گئی۔ عدالت برخاست ہونے پر وزیراعظم گیلانی عدالت سے روانہ ہوگئے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم گیلانی سوئس حکام کو خط نہ لکھنے پر توہین عدالت کے مجرم قرار پائے۔ وزیراعظم گیلانی کو آرٹیکل 63 ون جی کی خلاف ورزی پر سزا سنائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں  میری ماں کے قتل کےپرویز مشرف ذمہ دارہیں، بلاول بھٹو