پاکستانتازہ ترین

سابق چیئرمین اوگراتوقیر صادق دبئی سے پکڑاگیا

news-1359448385-5021راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کو عدالتی احکامات پر دبئی سے گرفتار کرلیاگیاہے اورمنگل کی شام کو پاکستان منتقلی متوقع ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 80ارب سے زائد روپے کی کرپشن میں ملوث اوگرا کے سابق چیئرمین کو انٹرپول کی مدد سے احتساب عدالت کے وارنٹ پر گرفتار کرلیاگیاہے ۔ نیب کے پراسیکیوٹر جنرل کے کے آغا نے گرفتاری کی تصدیق کردی ۔ سپریم کورٹ کے احکامات پر نیب کے دو اور سی آئی ڈی کے ایک افسر پر مشتمل ٹیم دبئی روانہ ہوئی جس نے انٹرپول کی مدد سے توقیرصادق کو گرفتار کیا اوراُن کی پاکستان منتقلی کے لیے ضروری کارروائی جاری ہے اور منگل کی شام کو پاکستان منتقلی متوقع ہے ۔واضح رہے کہ اِس سے قبل بھی ایک سے زائد مرتبہ توقیر صادق کی گرفتاری کی اطلاعات تھیں ۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ: ملاوٹ کے خلاف جدو جہد کو منطقی انجام تاک پہنچانے کے لئے مل جل کر کام کرنا ہے. قیصر سلیم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker