ہری پور﴿پ ر﴾قائم مقام صدراور چیئرمین سینٹ سید نیئر حسین بخاری کے بھائی سید انیس بخاری نے گزشتہ روز ماڈل سٹی ہری پور کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور اسے ہری پورمیں ایک خوشگوار اضافہ قرار دیا ۔ ماڈل سٹی ہری پور کے چیف ایگزیکٹو غلام مصطفی ملک اور ڈاریکٹر سید طاہر ایاز گیلانی نے انہیں ماڈل سٹی کے مختلف پروجیکٹس اور مستقبل میں کی جانے والی ڈوپلمنٹ کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا ۔سید انیس حسین بخاری نے کہا کہ ہائوسنگ سیکٹر میں نجی شعبہ جدید طرز تعمیر اور بہتر تعمیراتی کاموں کی وجہ سے ایک نئی جدت لے کر آیا ہے جس کی وجہ سے ہائوسنگ سیکٹر ز ایک انڈسڑی کی شکل اختیار کر گیا ہے ،انہوںنے ہری پور ماڈل سٹی کے بہترین محلے وقوع کر بیش قیمت سرمایہ کاری کے لئے بہترین ذریعہ قرار دیا ۔انہوںنے کہا کہ ماڈل سٹی کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا ۔انہوںنے کم عرصے میں تعمیراتی کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے تک نئی انتظامیہ کو مبارکباد دی ۔
You must be logged in to post a comment.