شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / وزیرِاعظم نے کھیلوں کی صورتِ حال پر بریفنگ مانگ لی

وزیرِاعظم نے کھیلوں کی صورتِ حال پر بریفنگ مانگ لی

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل) وزیرِ اعظم عمران خان نے ملک میں کھیلوں کی موجودہ صورتِ حال پر بریفنگ مانگ لی، کھیلوں کے اداروں اور مختلف ایونٹس میں پاکستانی دستوں کی کارکردگی پر غور کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق کل وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا وزیرِ اعظم عمران خان کو صوبوں میں کھیلوں کی صورتِ حال کے حوالے سے بریف کریں گی۔ ذرائع نے بتایا کہ خصوصی میٹنگ میں ایشین گیمز میں پاکستانی دستے کی خراب کارکردگی پر بھی وزیرِ اعظم کو رپورٹ پیش کی جائے گی۔ کھیلوں سے متعلق اجلاس میں اسپورٹس فیڈریشن کی حالت زار کو بھی زیرِ غور لایا جائے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ فیڈریشن سے متعلق ایک رپورٹ بھی عمران خان کو پیش کی جائے گی۔ وزیر اعظم عمران خان کو پاکستان ہاکی ٹیم کی ناقص کارکردگی سے متعلق بھی بریفنگ دی جائے گی، ذرائع کے مطابق پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن سے ملنے والی بریفنگ سے بھی انھیں آگاہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  انقلاب کی دستک