پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ آج حلف اٹھائے گی

اسلا م آباد(پاک نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ آج حلف اٹھائے گی۔چیئرمین سینیٹ و قائم  مقام صدر صادق سنجرانی کابینہ سے حلف لیں گے، کابینہ میں 30 وفاقی وزرا اور4 وزرائے مملکت حلف اٹھائیں گے۔(ن) لیگ کے خواجہ آصف، احسن اقبال، رانا ثنا اللہ، ایاز صادق، خرم دستگیر، راناتنویر،مریم اورنگزیب، سعدرفیق اور  جاوید لطیف بھی حلف اٹھائیں گے۔پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ، نوید قمر، شیری رحمان، شازیہ مری کابینہ میں شامل ہیں جب کہ ایم کیو ایم کے امین الحق  اور  فیصل سبزواری کابینہ کا حصہ ہوں گے۔جے یو آئی (ف) کے اسعد محمود ،بی اے پی کے اسرار ترین، نوابزادہ شاہ زین بگٹی، طارق بشیر چیمہ حلف اٹھائیں گے جب کہ عائشہ غوث پاشا، حنا ربانی کھر، عبدالرحمان کانجو اور مصطفیٰ نواز وزیر مملکت ہوں گے۔قمر زمان کائرہ ، انجینئر امیر مقام اور مفتاح اسماعیل وزیراعظم کے مشیر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button