پاکستانتازہ ترین

ترازو کے نشان پر الیکشن میں حصہ لیں گے۔ لیاقت بلوچ

لاہور (نامہ نگار) جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیا قت بلوچ نے کہا ہے کہ دینی جماعتوں کے ایسے کسی اتحاد میں شامل نہیں ہوں گے جو ہمیں زرداری کی جھولی میں ڈالنا چاہتا ہو۔زرداری نے اپنے پرنسپل سیکرٹری سلمان فاروقی کو وفاقی محتسب مقرر کرکے احتساب کے نام کی توہین کی ہے۔اس وقت پوری اپوزیشن کو شفاف، غیرجانبدار اور خودمختار الیکشن کمیشن کے قیام کے ایک نکاتی ایجنڈا پر متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ ترازو کے نشان پر الیکشن میں حصہ لیں گے۔ سپریم کورٹ جرأت نہ کرتی تو کراچی میں ازسرنوحلقہ بندیاں نہیں ہوسکتی تھیں۔ تمام دینی اور سیاسی قوتوں سے رابطہ ہے۔ وقت آنے پر عوامی امنگوں کے مطابق فیصلہ کریں گے۔پاکستان کو امریکی غلامی سے نجات دلانے کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button