تازہ ترینکھیل

نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے پاکستان کے 21 رکنی ابتدائی اسکواڈ کا اعلان

کراچی(نمائندہ سپورٹس)نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے پاکستان کے 21 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے میچز  9,  11 اور  13 جنوری کو کراچی میں کھیلے جائیں گے۔اعلان کردہ ابتدائی اسکواڈ میں بابر اعظم ، عبداللہ شفیق ، ابرار احمد ، عامر جمال اور حارث رؤف شامل ہیں۔اس کے علاوہ حسن علی، احسان اللہ،  امام الحق ، کامران غلام ، محمد حارث ، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، قاسم اکرم اور سلمان علی آغا بھی اعلان کردہ اسکواڈ کا حصہ ہیں۔شاداب خان، شاہنواز  دھانی، شان مسعود ، شرجیل خان، طیب طاہر بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔فخر زمان، خوشدل شاہ ، شاہین آفریدی (انجرڈ) اور زاہد محمود جو نیدرلینڈز کیخلاف ون ڈے سیریز میں شامل تھے ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل نہیں ہیں۔عبوری سلیکشن کمیٹی 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان پاکستان کپ کے اختتام پر دوسرے ٹیسٹ کے دوران کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button