تازہ ترینکھیل

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: انگلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

مانچسٹر(نمائندہ سپورٹس) انگلینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کے خلاف کامیابی حاصل کر کے تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔ آئن مورگن میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ تیسرا میچ منگل کو کھیلا جائے گا۔اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم مانچسٹر میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں دونوں ٹیموں کی جانب سے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا گیا۔ انگلینڈ نے 196 رنز کا ہدف پانچ وکٹوں پر حاصل کر کے پانچ وکٹوں سے فتح اپنے نام کرلیا۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر ایک سو پچانوے رنز اسکور کیے۔ محمد حفیظ انہتر، بابر اعظم چھپن اور فخر زمان چھتیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جوابی اننگ میں انگلینڈ نے آخری اوور میں پانچ وکٹوں پر ہدف حاصل کرلیا۔ آئن مورگن چھیاسٹھ، ڈیوڈ ملن پچاس اور جونی بیرسٹو نے چوالیس رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے تین اور حارث رؤف نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں  للیانی:پاکستان اولیا اللہ کی دعاؤں اور حضورﷺ کی عطاء ہے،حافظ جنید الیاس

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker