Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / دہشت گردوں کیخلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے،مولانا فضل الرحمن

دہشت گردوں کیخلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے،مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ دہشت گردوں کیخلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے، دہشت گردی کی آڑ میں مساجد و مدارس کیخلاف کارروائی کی اجازت نہیں دینگے، فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مشاورت سے قانون سازی کی جائے، ملک نازک دور سے گزر رہا ہے، وطن عزیز کے خلاف سازشیں بڑھ رہی ہیں ان سازشوں کا مقابلہ اتحاد ہی سے کیا جا سکتا ہے ، ہم نے ہمیشہ اتحاد امت کیلئے کردار ادا کیا ،مو جو دہ حا لا ت میں ہر سطح پر جے یو آئی کے کار کن اور عہدے دار اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی وزیر ہاؤسنگ اکر م خان درانی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مو لا نا محمد امجد خان ،مفتی ابرار احمد ،محمد اسلم غوری،حاجی شمس الرحمن شمسی سمیت دیگر وفود سے ملاقاتوں کے دوران کیا۔ مو لا نا فضل الرحمن نے کہا کہ ملک سے فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے حکومت سنجید گی کا مظاہرہ کرے وقتی فیصلوں سے پہلے بھی کچھ حاصل نہیں ہوا اور اب بھی کچھ حاصل نہیں ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ حا لا ت کا تقاضا ہے کہ مشاورت کے بعد باقاعدہ قانون سازی کی جا ئے لیکن امتیازی قوانین انتشار کا باعث بن جا یا کرتے ہیں ۔مو لا نا نے کہا کہ اکیسویں آئینی تر میم میں دہشت گر دی کی تعریف پر جے یو آئی اور دیگر جماعتوں کو تحفظات ہیں اس کی تعریف میں ہر قسم کی دہشتگری کو شامل کیا جا ئے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی پار لیمنٹ میں وطن عزیز جو اسلام کے نام پر بنا ہے میں اسلام کے نفاذ کے لیئے مصروف عمل ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسلام کے نفاذ سے ہی ہمارے مسائل حل ہو ں گے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک میں اسلام کے نفاذ کیلئے جے یو آئی قانون کے دائرے میں رہتے ہو ئے اپنی پر امن جدو جہد جاری رکھے گی ۔ مو لا نا فضل الرحمن نے اس بات پر بھی زور دیا کہ حکومت بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لیئے منصوبہ بندی کرے تا کہ اس سنگین مسئلے کا حقیقی حل قوم کے سامنے آسکے ۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کے باجود ضروریات اشیا ء میں کمی نہ آنے سے عوام پریشا ن ہیں حکومت کو نگرانی کر نے کی ضرورت ہے تا کہ عوام کو حقیقی ریلیف مل سکے

یہ بھی پڑھیں  دھاندلی کرنے والے خود دھاندلی کا شور مچارہے ہیں ،مولانا فضل الرحمان