Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / نیب کے پر کاٹنے کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن ایک پیج پر

نیب کے پر کاٹنے کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن ایک پیج پر

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)حکومت نے نیب کے پر کاٹنے کا اشارہ دے ہی دیا قومی اسمبلی نے حکومت اور اپوزیشن نیب اصلاحات پر متفق ہوگئے ہیں ۔تفصیلات کےمطابق ڈپٹی اسپیکر مرتضٰی جاوید عباسی کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وفاقی وزیر زاہد حامد نے کہا کہ قانونی اصلاحات کے اگلے مرحلے میں نیب قانون میں ترامیم کی جائیں گی، حکومت کو 20 سال سے نیب میں زیرالتوا مقدمات پر تشویش ہے، انہوں نے کہا کہ مقدمات میں غیر ضروری تاخیر ہورہی ہے، جن مقدمات میں تحقیقات مکمل نہیں ہوئیں انہیں جلد ختم کیا جائے۔ شفاف احتساب کے لئے منشور کے مطابق نیا قومی احتساب کمیشن بنائیں گے۔ پارلیمانی سیکرٹری دفاع جعفر اقبال نے ایوان کو بتایا کہ آپریشن ضرب عضب کے طے کردہ اہداف حاصل کررہے ہیں لیکن آپریشن کے خاتمے کا ٹائم فریم نہیں دیا جاسکتا، آپریشن ضرب عضب کا آخری مرحلہ شروع کردیا گیا ہے۔ پانچ برسوں میں سرکاری ملازمین کے خلاف نیب کو بھیجے گئے کرپشن کیسزکی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی ہیں۔ وزارت قانون نے بتایا کہ ملک بھر میں سرکاری ملازمین کے خلاف بدعنوانی کے 2593مقدمات نیب کو بھجوائے گئے، 229 ملازمین کو کرپشن مقدمات میں سزا دی گئی ۔ دوسری طرف قومی اسمبلی میں وفاقی دارالحکومت میں مقامی حکومت کے قیام کا بل کثرت رائے منظورکر لیا گیا جبکہ اپوزیشن نے بل کی شدید مخالفت کی ہے ۔ اس موقع پر نونو کے نعرے لگائے،بل کی منظوری کے بعد میئر اور ڈپٹی مئیر کے انتخاب کو قانونی تحفظ مل گیا ایوان نےتوانائی کے مؤثر تحفظ اور باکفایت استعمال کے بل کی بھی منظوری دیدی۔

یہ بھی پڑھیں  کسی حکومت نے کسانوں کیلیے 341 ارب روپے کا پیکج نہیں رکھا،وزیراعظم پاکستان